مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 31/5/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اولیا کرام کے مزارات اور آستانے رشدو ہدایت کا ذریعہ ہیں تصوف انسان کے اندر چھپے جوہر کو ظاہر کرتا ہے جو ظاہری اور باطنی طہارت اور پاکیزگی کا موجب بنتا ہے۔ آستانوں پر اجتماعات ذکرودرود کی محافل اور عرس کی تقریبات، اتحاد، اتفاق اور ہم آہنگی پید ا کرتی ہیں، اصل تصوف وہی ہے جو پابند شریعت ہو اور تقویٰ کی بنیاد بنے تصوف کی بدولت انسان معرفت کے مراحل طے کرتا ہے تذکیہ اور تطہیر نفس کے لیے دل کی نفسانی الائیشوں سے پاک کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار حضرت پیر سید عبدالغنی شاہ کا 20واں سالانہ عرس کے موقع پر سجادہ نشین باوا پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی حسینی کربلائی ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا، تقریب میں ملک بھر سے مریدین کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)50ہزار روپے رشوت نہ دینے پر چار لاکھ گروپ انشورنس کا مقدمہ خارج، محکمہ لیبر کے نائب قاصد ہاشم نے اسٹنٹ ڈائریکٹر جہانگیر کے نام پر 50ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، رشوت نہ دینے کی وجہ سے فیکٹری مالکان سے ساز باز ہو کر مقدمہ کو زائد المیاد قرار دیکر خارج کر دیا گیا، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں لکھنیکے کی رہائشی بیوہ خاتون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خاوند تنویر حسین مڑل فیکٹری میں دوران ڈیوٹی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا تھا، فیکٹری والوں نے مجھے گروپ انشورنس کی رقم چار لاکھ روپے ادا نہ کی،جس کی درخواست محکمہ لیبر قصور کو دی گئی، لیبر آفیسر نے میرا کلیم اپنے دفتر کی عدالت میں دائر کر دیا، جسے فیکٹری مالکان سے ساز باز ہوکر خارج کر دیا گیا، دوبارہ دائر کرنے پر محکمہ لیبر کے نائب قاصد ہاشم نے مجھے اپنے دفتر بلایا اور اسٹنٹ ڈرائریکٹر جہانگیر کیلئے 50ہزار روپے کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ فیصلہ تمہارے حق میں کر دیا جائے گا، رشوت نہ دینے کی وجہ سے مقدمہ کو زاید المعیاد قرار دیکر خارج کر دیا گیا، بیوہ تنویر حسین نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری لیبر پنجاب، ڈائریکٹر انٹی کرپشن قصور، ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کرتی ہوں کہ مجھے میرا حق دلایا جائے اور رشوت کا مطالبہ کرنے والے محکمہ لیبر کے کرپٹ افسران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126