مصطفی آباد کی خبریں 9/6/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد نہر سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی گلی سٹری لاش برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کو مصطفی آباد نہر سے ایک 30 سالہ نا معلوم شخص کی گلی سٹری لاش ملی ، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے رکشہ سوار عورت سمیت تین افراد کو لوٹ لیا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق عبدالمجیداپنے بھائی مختار احمد اور بیوی رخسانہ کے ہمراہ رکشہ پر مصطفی آباد کی طرف آ رہے تھے کہ وڈانہ کے قریب رات کے وقت تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی طلائی زیورات و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126