مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 9/5/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حلقہ پی پی 175 سے ٹیلنٹ نکال کر ملک اور ملک سے باہر لیجائیں گے، خدمت کیلئے کسی عہدہ کی نہیں بلکہ جذبے کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمارے مقامی حکمرانوں میں نہیں، موقع ملا تواہلیان دفتوہ کو پینے کا صاف پانی ضرور مہیا کریں گے، دفتوہ میں زیر زمین پانی جو انسان پی رہے ہیں وہ جانوروں کیلئے بھی مضر صحت ہے، کامیابی حاصل کرکے صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کو عوام کو ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175چوہدری عرفان سندھو نے نواحی گائوں دفتوہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے فائنل جیتنے والی الخالد کرکٹ کلب دفتوہ کے کپتان شہباز عرف کوڈو کو 15ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی،دوسرے نمبر پر آنے والے سپر روکس سٹارکرکٹ ٹیم قصور کے کپتان ندیم اختر کو 8ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی وصول کی، ٹورنامنٹ میں حلقہ پی پی 175سے تعلق رکھنے والی40ٹیموں نے حصہ لیا، چوہدری عرفان سندھو کا دفتوہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،نوجوانوں نے ڈھول کی تاپ پر بھنگڑا ڈالا اور پولوں کی پتیاں نچاور کی،اس موقع پر رانا محمد یونس، رانا نصیر، ریاض جان،یاسر بھٹی، رانا ایوب، اعجاز بھٹی،زاہد بھٹی، محمد رمضان، رانا راشد، شان جٹ ودیگر نے کہا کہ چوہدری عرفان سندھو کی شکل میں ہمیں ایک ایسی نوجوان قیادت میسر ہوئی ہے جس کی کمی ہم عرصہ دارازسے محسوس کر رہے تھے، ہم ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ نوجوان کو آگے نکلنے کے موقع ملیں بھی ملیں گے اور نوجوان حلقہ پی پی175اور ملک کا نام روشن کر سکیں گے، ہم چوہدری عرفان سندھو کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی نوجوانوں کی قیادت کرنے کیلئے ہر میدان میں آگے آگے ہوں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چار نا معلوم ڈاکو محمد اسماعیل کے گھر سے چار لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات لے گئے، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق محلہ پتی بے کی کے رہائشی محمد اسماعیل کے گھر داخل ہونے والے چار نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر چار لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات چھین لئے اور اہل خانہ کو ہاتھ پائوں باندھ کر ایک کمرے میں بند کرکے فرار ہو گئے، مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 495گرام چرس بر آمد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے بھولیکے روڈ سے منشیات فروش عبدالرزاق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 495گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126