مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 25/3/2016

LALYANI NEWS

LALYANI NEWS

مصطفی آباد /للیانی(نامہ نگار) گھر میں داخل ہو کرجواں سالہ لڑکی سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی کوشش ،مقدمہ درج، ملزم فرار، تفصیلات کے مطابق محلہ ملکاں والا کے رہائشی محمد یعقوب ریٹائرڈ فوجی کے مطابق محلہ کا اوباش نوجوان نعمان اکثر راہ چلتے میری بیٹی کو تنگ کرتا رہتا تھا جسے متعدد بار پنچائتی طور پر منع بھی کیا تھا کہ گزشتہ روزرات اس کی جواں سالہ بیٹی سٹور سے گندم لینے گئی کہ ملزم نعمان نے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر زیادتی کی کوشش شروع کر دی، جسے پکڑنے کی کوشش کی گئی تو وہ موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) گرین کوٹ میں گھر آئی 8سالہ مہمان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی نجمہ بی بی بیوہ محمد ارشد نواحی گائوں گرین میں اپنے جیٹھ محمد فاروق کے گھر اپنے بچوں سمیت مہمان آئی ہوئی تھی کہ گزشتہ رات نجمہ بی بی کی 8سالہ بیٹی کو محمد فاروق کے12سالہ بیٹے احسان نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد ، وڈانہ، بھلو میں تجاوزات کی بھر مار، انتظامیہ کاروائی کرنے سے قاصر، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد، وڈانہ اور بھلو فیروز پور روڈ پر تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مصطفی آباد میں عرصہ داراز سے قائم تجاوزات کے خلاف متعدد بار برائے نام کاروائی کی گئی ہے جس کے بعد قبضہ مافیا دوبارہ تجاوزات قائم کر لیتا ہے، ضلعی انتظامیہ قبضہ مافیا کے سامنے بے بس نظر آتی ہے، جبکہ وڈانہ مین گورنمنٹ سکول کے سامنے اور تجاوزات بھی متعدد بار کی گئی کاروائیوں کے باوجود حالات جوں کے توں ہے، جبکہ سروس روڈ پر بنے رکشہ سٹینڈ کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں، اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭