مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 9/5/2017

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد، UPE کی ٹارگٹ کے نام پر اساتذہ کی تذلیل بند کی جائے، ملک نعمت علی ضلعی صدر قصور، تفصیلات کے مطابق PTUکے ضلعی صدر ملک نعمت علی کی رہائش گاہ پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب یونین کے سرپرست اعلی حسین احمد خاں، تحصیل صدر کوٹ رادھاکشن محمد سخی سرور بھٹی، سردار شوکت حیات طاہر، محمد جمیل غوری، چیئرمین تحصیل چونیاں خالد محمود، الطاف احمد، چیف آگنائزر محمد رمضان، نائب صدر حافظ محمد اسماعیل، حامد عزیز، جزل سیکرٹری مہر خادم حسین، محمد یٰسین جٹ، زاہد عمر خاں، صدر زون مصطفی آباد شہزاد محمود خاں، رانا جمیل چونیاں ، سلطان محمود جٹ،فیاض احمد انصاری، سنیئر نائب صدرو برائے خواتین نزہت آرا ، شازیہ اسماعیل، نائلہ اشرف ودیگر نے شرکت کی، اجلاس میں مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد نے ٹیلی فوننگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن میں 100فیصد اضافہ کیا جائے، اساتذہ کو پریشان کرنے کے حربے ختم کئے جائیں، اساتذہ کی عزت قوم کی عزت ہوتی ہے ،اساتذہ کا احترام قوم کا احترام ہوتا ہے، جس ملک کا استاد خوشحال ہو گا وہ ملک تعلیم سے کبھی پیچھے نہیں رہ سکتا، اس موقع پر پنجاب یونین کے ضلعی صدر ملک نعمت علی نے کہا کہ اساتذہ کی آپ گریڈیشن کا وعدہ پورا کیاجائے، UPEکی ٹارگٹ کے نام پر اساتذہ کی تذلیل بند کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ 50فیصد اور10فیصد الائو نسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے، اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سی پیک منصوبہ سے پاکستان اور چائنا کے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں،ملک میں انرجی منصوبے لگ رہے ہیں اور دوسال کے بعد ملک میں انرجی بحران دور ہوجائے گا،گوادر سے کاشغر تک جو شاہراہ بن رہی ہے اس سے وقت کی بچت ہوگی،ہوٹلز کھلیں گے جس سے بلوچستان کے لوگوں کو روزگار ملے گا کیونکہ سی پیک سے منسلک منصوبوں میں سب سے پہلے بلوچستان کے لوگوں کا حق ہے، ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں حالات بہتر ہورہے ہیں اور ہمارے ملک کا مستقبل تابناک ہے،کوریا،جاپان اور دیگر ملکوں سے آٹو موبیل سیکٹر میں کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے کیلئے آرہی ہیں،چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک)پاکستان کی اقتصادی حالت میں بہتری کا سبب بنے گا ، اقتصادی راہداری کے حوالے سے تمام خدشات بے بنیاد ہیں کیونکہ سی پیک نہ صرف چائنا بلکہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کو تیار ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126