مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 16/12/2015

Israr Ahmad Zaidi

Israr Ahmad Zaidi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی سید اسرار احمد زیدی شاہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری، کاہنہ پولیس کے عدم تعاون پر پریس کلب مصطفی آباد کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی سید اسرار احمد زیدی شاہ کو چند افراد گزشتہ کئی ماہ سے مختلف طریقوں سے حراساں کر رہے ہیں، جس کی متعدد درخواستیں پولیس تھانہ کاہنہ کو دی جا چکی ہیں ،سید اسرار احمد زیدی شاہ نے کہا کہ بدوکی کے اختر، کاہنہ کے شمس الدین اور ٹھوکر نیاز بیگ کے قربان کے ساتھ میری مقدمہ بازی چل رہا ہے جو مجھے میرے گھر آ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور مسلسل میرے لئے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں مذکورہ افراد سے مجھے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے، اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے مجھے مذکورہ افراد سے تحفظ فراہم کریں،پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادری نے بھی وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی پی او لاہور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقامی صحافی کو تحفظ فراہم کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)خرم نصراللہ خاں و SMOرورل ہیلتھ سنٹر کے گھر پر فائرنگ کرنے والے تین نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر ملک خرم نصراللہ خاں و ایس ایم او رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد ڈاکٹر ثمرہ خرم کے گھر پر فائرنگ کرکے والے تین نا معلوم افراد کے خلاف 9روز بعد مقدمہ درج کرکے نا معلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)منشیات فروش و بغیر اجازت مکان کرایہ پر دینے والے کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، وہیگل کے قریب چرس فروخت کرنے والا محمد اکرم میو گرفتار،525گرام چرس بر آمد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نواحی گائوں وہیگل کے قریب چرس فروخت کرنے والے محمد اکرم میو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 525گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ غربی بستی مصطفی آباد کے رہائشی بشیر احمد نے پولیس کو اطلاع دئیے بغیر رضیہ بی بی کو مکان کرایہ پر دے دیا تھا جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایس ڈی او واپڈا کی ملی بھگت سے لائن سپریڈنٹ نے کھمبے چوری کرکے دوسری جگہ پر منتقل کرنا شروع کر دئیے، کھمبے خود چوری کرکے نا معلوم افراد کے خلاف کھمبے و تار چوری کے مقدمات درج کروا دئیے جاتے ہیں، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا کی ملی بھگت سے لائن سپریڈنٹ ملک احسان نے سمال انڈسٹری سے کھمبے چوری کرکے دوسری جگہ پر منتقل کر دئیے ، لائن سپریڈنٹ کھمبے و تار کسی نا معلوم جگہ پرمنتقل کرکے نا معلوم افراد کے خلاف چوری کے مقدمات درج کروا دئیے جاتے ہیں، جبکہ خود چوری کئے گئے کھمبے و تار فروخت کردئیے جاتے ہیں، کھمبے و تار چوری میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ،
نے ملک احسان لائن سپریڈنٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)رانا محبوب احمد کو مسلسل پانچویں بار یونین آف جرنلسٹ پتوکی کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) ودیگر صحافیوں کی مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار، تفصیلات کے مطابق رانا محبوب احمد کو ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ پتوکی کا مسلسل پانچویں بار صدر بننے پر صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ رانا محبوب احمد صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پہلے سے زیادہ محنت کریں گے، رانا محبوب احمد کو مسلسل پانچویں بار صدر بنایا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پتوکی کے صحافی ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرکے انہیں حل کروانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے، اور صحافیوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126