مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 10/11/2016

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری، پانچ افراد گرفتار، 53 لیٹر شراب، 500 گرام چرس، پسٹل، رائفل 7 MM برآمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی حکم پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم گزشتہ روز شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ کے دوران فرار ہونے والے منشیات فروش محمد حسین عرف مودا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے رائفل 7MMبر آمد کر لی، نواحی گائوں لیل سے سجاد جٹ کے قبضہ سے ناجائز پسٹل بر آمد، دفتوہ روڈ سے دو منشیات فروش گرفتار، یٰسین احمد سے 25لیٹر شراب اور مشتاق احمد سے500گرام چرس بر آمد، جبکہ مصطفی آباد ٹول پلازہ سے امانت علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 28لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے پانچ الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، علاقہ سے منشیات فروشی و جوئے کا خاتمہ مشن ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) علامہ محمد اقبال نے ہمیشہ عاشق رسولۖ کا درس دیا، علامہ اقبال بلند پایا مفکر، اعلی درجہ کے درویش صفت انسان اور با عمل صوفی تھے، اقبال نے مسلمانوں میں غلامی کی رنجیروں سے آزادی کیلئے شعور بیدار کیا، امت مسلمہ اقبال کے بتائے ہوئے اصولوں کی روشنی میں کام کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کر سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار علامہ میاں محمد وقاص نقشبندی نے جامع مسجد لوہاراں والی میں فکر اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں علامہ غلام مجتبی نوری، میاں ظفر حسین چشتی، حافظ محمد انور، علامہ محمد افتخار نقشبندی، قاری محمد فیاض سعیدی، قاری شرافت علی قادری، محمد وحید قادری، محمد امجد رحمانی، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) ودیگر نے شرکت کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ٹول پلازہ مصطفی آباد کے قریب سے محنت کش کی موٹر سائیکل چوری، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں نبی بخش کا رہائشی سرور نامی شخص اپنی موٹر سائیکل نمبریLEK4354کھڑی کرکے گیا جب واپس آیا تو نا معلوم چوری اسے لیجا چکا تھا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو، قرآن و سنت سے دوری ہماری مشکلات کی وجہ ہے، حضورۖ کی اولاد سے سچی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، مسلمان اپنے بچوں کے نام حسن، حسین او ر بچیوں کے نام فاطمہ رکھیں، ان خیالات کا اظہارامیر متحدہ جمعیت اہلحدیث ماضل مدینہ یونیورسٹی سیدعلامہ ضیااللہ شاہ بخاری نے جامع مسجد مدینہ اہلحدیث مصطفی آباد میں کتاب و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان کے پاس قرآن پاک اللہ کی رسی ہے جس مضبوطی سے تھامنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مناظر اسلام حضرت مولانا عبداللہ نثار،عبدالرشید سلفی، قاری محمد عبداللہ، مولانا محمد شفیق ودیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے قرآن و سنت پر عمل کرنے پر زور دیا،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126