مصطفی کمال نے ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کر لیا

Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

کراچی (جیوڈیسک) مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صرف ایم کیو ایم ہی نہیں دیگر جگہوں سے بھی لوگ ان کے پاس آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کے سربراہ کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات چھینے جا رہے تھے تو وہ بھنگ پی کر سو رہی تھی؟۔

انہوں نے ماضی میں غلطیوں کا اعتراف بھی کر لیا۔ مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی میں نئے لوگ بھی فرنٹ لائن پر ہوں گے۔