مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/7/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) زرعی بر آمدات بڑھنے سے کسان خوشحال ہو گا، زرعی بر آمدات بڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ زرعی ادویات کامناسب استعمال کیا جائے تاکہ انسانی صحت پراس کے کم سے کم اثرات پڑیں، WHOیورپی یونین کی پابندیوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ڈیلر اور کاشتکار اپنی اخلاقی اور قومی ذمہ داریاں پوری کریں،فصل پر سپرے اوربرداشت میں مناسب وقفہ رکھا جائے، 2015کے چاول بحران کی بڑی وجہ چاول پر نا مناسب ادویات کا استعمال تھا جس کی وجہ سے بیرونی ممالک میں بھیجا جانے والا چاول واپس آ گیا جس سے ملکی معیشت پر برا اثرات پڑے،ان خیالات کا اظہاراسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن شہباز احمدنے ڈیلروں سے زرعی ادویات کے انسانی صحت اور زرعی برآمدات پر اثرات کے حوالے سے منعقدہ” کسان خوشحال پاکستان خوشحال” تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تھائیوفینیٹ بتھائیل کا اثرRESIDUAL,AFFECTS ایک ماہ تک رہتا ہے، سبزیوں اور چاول کی فصل پر اس کا استعمال نہ کیا جائے ورنہ ہمارے اوپر انٹر نیشنل پابندیاں لگ سکتی ہیں جس کے عام پاکستانی شہریوں کی صحت پر بھی برے اثرات پڑیں گے،اس موقع پر ڈپٹی ڈرئریکٹر توسیع شہباز احمد اور اسٹنٹ ڈرئریکٹر توسیع زراعت غلام نبی ثاقب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پانامہ فیصلے سے ن لیگی سیاست کا جنازہ نکل گیا، عمران خان کی جدوجہد ملک کوکرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلائے گی، پاکستان تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی، سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ کرکے ملک و قوم کیلئے کرپشن سے پاک پاکستان کی نئی سمت کا توتعین کر دیا ہے، کرپشن کے عفریت نے ملکی ترقی کو نگل لیا ہے، عدلیہ نے فیصلہ دے کر قانون کی حکمرانی ثابت کر دی ہے،ان خیالات کا اظہار مزمل مسعود بھٹی نے اسلام آباد میں عمران خان کے جلسہ میں شمولیت کیلئے جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی میں حلقہ پی پی175سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، انہوں نے مزید کہا کہ قوم نواز شریف سے پائی پائی کا حساب چاہتی ہے، ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا، کرپشن زدہ فیملی کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالا جائے، پانامہ فیصلے کے بعد قوم کو راہزن اور رہنما کی پہنچان ہو چکی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126