مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/8/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر پانی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، سب ڈویژن پانڈوکی کی حدود میں آنے والے تھانوں میں 950افراد کے خلاف پانی چوری کے مقدمات درج ہو چکے ہیں،پانی چوری کے لئے استعمال ہونے والے پائپ جلا دئیے گئے، محمد آصف کینال آفیسرسب ڈویژن پانڈوکی کی صحافیوں سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفی آباد، تھانہ کاہنہ، تھانہ راجہ جنگ، تھانہ صدر قصور کی حدود میں پانی چوری کرنے والے کاشتکاروں سے بر آمد ہونے والے پائپ میڈیا کی موجودگی میں جلا دئیے گئے، اس موقع پر محمد آصف سب ڈویژن کینال آفیسر پانڈوکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملازم پانی چوری میں ملوث ہوا تو سخت کاروائی کی جائے گی،کرپٹ اور نا اہل ملازموں کو نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا، محمد آصف نے مزید کہا کہ رواں ماہ کے دوران سب ڈویژن پانڈوکی کے راجبائوں سے پانی چوری کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف تھانہ مصطفی آباد، تھانہ کاہنہ، تھانہ راجہ جنگ، تھانہ صدر قصور میں 950افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے متعدد افراد کو حوالات میں بند کروا چکے ہیں، پانی چوروں کو سزا دلوانا اور ان سے تاوان وصول کرنا میرا مشن ہے، پانی چوری جتنا بھی با اثر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس تھانہ مصطفی آباد کے ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کا پانی چوروں کے خلاف مہم میں ہمارے ساتھ تعاون مثالی ہے،۔ اگر دیگر تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی اسی طرح ہمارے ساتھ تعاون کریں تو پانی چوری کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد 1127افراد کی مکمل سکریننگ، 115افراد کو ہیپا ٹائٹس،185حاملہ خواتین کا چیک اپ کیا گیا،بلغم کے مریضوں کی بلغم لی گئی، حفاظتی ٹیکہ جات، بچوں کوپیٹ کے کیڑے مارنے کے ادویات کے علاوہ حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے گئے، ڈاکٹرچوہدری امتیازاحمد اولکھ، تفصیلات کے مطابق ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد کے ایم ایس ڈاکٹرچوہدری امتیازاحمد اولکھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے خصوصی حکم پر ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں ہفتہ صحت بھر پور طریقے سے منایا گیا،جس میں گزشتہ پانچ روز میں 1127مریضوں کی مکمل سکریننگ کی گئی، جن میں سے11مریضوں کو ہیپا ٹائٹسCاور104ہیپا ٹائٹسBکے مریض سامنے آئیں جن کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا،544افراد کو ہیپا ٹائٹس کی ادویات دی گئی،80بچوں کو ہیپا ٹائٹس کے حفاظتی ٹیکہ جات لائے گئے، 87بچوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی اویات دی گئی، ٹی بی کے34متوقع مریضوں کی بلغم لی گئی،185حاملہ خواتین کا چیک اپ اور 182حاملہ خواتین کا الٹراسائونڈ کیا گیا،501افراد کے پھیپھڑوں کا معائنہ کیا گیا، 806افراد کا خون ٹیسٹ کیا گیا جبکہ 470مریضوں کی مکمل ہسٹری اور کونسلنگ کی گئی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر وڈیو بنانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق بستی کرمانوالہ مصطفی آباد کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے تھانہ مصطفی آباد میں درج کروائے مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایک ماہ قبل میں گھر میں اکیلی تھی کہ ارشد علی نے زبردستی گھر میں داخل ہوکر زنا بالجبر کیا اور اپنے موبائل پر مووی بنا کر مجھے بلیک میل کرنے لگا، 17اگست کو ارشد علی دوبارہ زبردستی گھر میں داخل ہوکر مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا میرے شور کرنے پر میرا خاوند ودیگر افراد موقع پر آ گئے جنہیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہو گیا، بعد ازاں ارشد علی مسلح 30بور، غلام شبیر مسلح موزر، ساجد علی مسلح بندوق شہزاد علی مسلح چھری گھر میں داخل ہوکر مجھے اور میرے بھائی اور خاوند کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر کے قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کرنے کے بعد فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126