مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/7/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نواحی گائوں ستوکی میںدس سالہ بچے سے بد فعلی، ملزم فرار، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں ستوکی میں شوکت علی کے دس سالہ بیٹے مبشر علی سے گائوں کے ہی نوجوان بشارت نے زبردستی بد فعلی کر ڈالی، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہی فلاح پارٹی کا منشور ہے، وطن عزیز انگریزاور ہندو سامراج سے آزادی کی 70بہاریں دیکھ چکا مگر حقیقی آزادی ابھی بھی کوسوں دورنظر آتی ہے، پاکستان فلاح پارٹی ایسے معاشرتی نظام کی خواہاں ہے جس میں انصاف خود مظلوم کی چوکھٹ پر دستک دے، ظالم کو اپنے کئے کی سزا مظلوم کے آنسو خشک ہونے سے قبل ملے، جس میں آقائے دو جہاں محسن انسانیت کی مروجہ اعلی انسانی اقدار کا عملی نمونہ نظر آئے، ان خیالات کا اظہار رانا ساجد علی رضا صوبائی صدر پنجاب پاکستان فلاح پارٹی نے پریس کلب مصطفی آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر محمد شاہد نیاز کھوکھر فنانس سیکرٹری پنجاب، عطاء محمد قصوری ڈپٹی سیکرٹری پنجاب، ظفر اللہ رضا ضلعی صدر قصور، مظفر وارثی تحصیل صدر قصور، محمود چوہدری جزل سیکرٹری، صادق ٹیپو، سمیع اللہ جٹ ضلعی جزل سیکرٹری بھی ان کے ہمراہ تھے، رانا ساجد علی رضا صوبائی صدر پنجاب پاکستان فلاح پارٹی نے مزید کہا کہ ہم آخر کب تک پستے رہیں گے کب تک بچوں سمیت کی جانے والی خودکشیاں ہمارے ماتھے کا کلنک بنتی رہیں گی، ہمیں اس کھٹن زدہ ماحول کو بدلنا ہو گا، اپنی جہالت کو علم میں، اپنی کمزوروں کو طاقت میں، اپنی بے بسی کو اختیار میں، اپنے وطن کی بدنامی کو نیک نامی میں، نظریاتی مفلسی کو مضبوط فلاحی فلسفے میں تبدیل کرنا ہے، اقوام عالم میں سر اٹھا کے چلنے کا سبق سیکھنا ہے، ہمارا نعرہ ہے کہ”ہم بدلیں گے تو بدلے گا پاکستان”انہوں نے مزید کہا کہ ہم وطن عزیز کے ہر کونے میں یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ اصل طاقت عوام ہیں جو اگر بکھرے ہوئے ہجوم سے منظم گروہ کی شکل اختیار کر جائیں، تو اپنے اوپر مسلط سیاسی مداریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں،رانا ساجد علی رضا نے کہا کہ ہمیں اپنی منزل پانے کیلئے ایسے سیاسی رہنما چننے ہوں گے جن کے دامن لوٹ گھسوٹ، معاشی دہشت گردی، قتل و غارت، سفارشی کلچر، مکرفریب اور ظلم و جبر سے پاک ہوں،آپ میں سے ہوں آپ جیسے ہوں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) علاقہ میں بدبو و تعفن پھیلانے والے فارم کو محکمہ حولیات کی طرف سے وارننگ، ایک ہفتہ کے اندر اندر مردہ مرغیوں کو علاقہ سے اٹھانے اور آئندہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تلف کرنے کا حکم،پولٹری فارم مالکان باز نہ آئے تو پولٹری فارم کو سیل کر دیں گے،انسپکٹر محمد رفیق محکمہ موحولیات قصور، تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر محکمہ موحولیات قصورکے انسپکٹر محمد رفیق نے پکی حویلی کے قریب پولٹری فارم پر چھاپہ مار اور مردہ مرغیوں کو غیر قانونی طور پر زمین میں معمولی مٹی ڈال پر دبانے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے انداز میں مردہ مرغیاں زمین میں دبانے سے علاوہ میں بدبواور تعفن پھیلا ہوا ہے ایک ہفتہ کے اندر اندر بوبد اور تعفن کی وجہ بننے والی مردہ مرغیوں کو اٹھایا جائے اور آئندہ قانونی تقاضے کئے بغیر اگر مردہ مرغیاں تلف نہ کی گئی تو پولٹری فارم کو سیل کر دیں گے ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں یکجا ہو رہی ہیں،ملکی دولت لوٹنے والوں سے اگر پائی پائی وصول کر لے جائیں تو ملک حقیقی ترقی کر سکتا ہے، جی آئی ٹی رپورٹ نے شریف برادران کو بے نقاب کر دیا ہے، پانامہ چور حکمران اب احتساب سے بچ نہیں سکتے اس دفعہ قوم شریف برادران کو جدہ بھاگنے نہیں دے گی، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حسن علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف اور ان کے بچوں کی کرپشن سے پردہ اٹھا دیا ہے، ان کے درباری جتنے مرضی جھوٹ بول لیں قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے، کرپشن کے خاتمے اور کڑے احتساب سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی،عوام کی زندگیوں میں بہتری اور ملک میں قانون کی بالادستی ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے پاس اقتدار چھوڑنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، شریف برادران نے قوم کے اعتماد کو ٹھس پہنچائی تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 21سالوں سے کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126