مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 25/9/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مٹی ڈالے گئے جوہڑ پر 14 کنال اراضی پر اہل علاقہ کا قبضہ، کچھ عرصہ قبل ضلعی انتظامیہ نے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ سے جوہڑ میں مٹی ڈال کر چار دیواری کی تھی، ضلعی انتظامیہ اور اہل علاقہ با اثر قبضہ مافیا کے سامنے بے بس، وزیر اعلی پنجاب فوری نوٹس لیں، مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں سرہالی کلاں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سامنے 14کنال کے قریب اراضی پر بنے ہوئے جوہڑ میںوزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈینگی لاروا ختم کرنے کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے تقریبا ایک کروڑ روپے کی گرانٹ سے جوہڑ میں مٹی ڈال کر اس کی چار دیواری کر دی تھی تاکہ کوئی قبضہ نہ کر سکے، جبکہ 5ایکٹر سرکاری اراضی پر اس سے قبل بھی اہل علاقہ قبضہ کر چکے تھے، جبکہ مٹی اور چار دیواری والی 14کنال اراضی پر بھی با اثر افراد کی طرف سے قبضہ کی کوشش کی جا رہی ہے، جس پر اہل علاقہ اور ضلعی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار رکھی ہے، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ مافیا سے جگہ واگزار کروا کر گرانٹ یا پارک بنانے کا مطالبہ
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) کرپشن سے تباہ ہونے والی ساکھ کو بچانے کے ن لیگ کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے،لندن فرار ہونے والے نا اہل شخص کو سیاسی ریموٹ تھمانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، سپریم کورٹ کی طرف سے نا اہل ہونے والے شخص کو پارٹی سربراہ بنانا عوام کے ساتھ کھلی بغاوت اور دھوکہ دہی ہے، ن لیگ کی ساری دھونس دھاندلی اور لوٹ مار کے گرد گھومتی ہے، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175مزمل مسعود بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران کا زوال شروع ہو چکا ہے، بہت جلد ملک کو لوٹنے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، آئندہ الیکشن میں عوام ان لٹیرے حکمرانوں کا خود احتساب کریں گے، 30سال تک اقتدار کے مزے لوٹنے والوں سے عوام نجات چاہتے ہیں، عوام باشعور ہو چکے ہیں اور بہتر مستقبل کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے، تحریک انصاف عوام کے حقوق کی محافظ ہے، کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا خواب ضرور پورا ہو گا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126