مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 14/11/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حلقہ پی پی 175 میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی، بچیوں کیلئے ڈگری کالج، بچوں کیلئے سٹیڈیم سمیت حلقہ بھر میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن سمیت نئی عمارتوں سٹرکوں کا جال بچھایا، اپنے نو سالہ دور اقتدار میں کسی پر ظلم نہیں کیا، میراحال اور ماضی عوام کے سامنے ہے، آئندہ الیکشن میں کارگردگی کی بنیاد پر ووٹ لوں گا، جلد ہی ریسکیو1122کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا دیا جائے گا، میرے حلقے کا کوئی گائوں یا حویلی ایسی نہیں ہے جہاں پر میں ترقیاتی کام نہ کروائے ہوں، میں نے تھانہ کچہری اور غنڈا گردی کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی سیاست کی ہے، آئندہ الیکشن میں اپنی کارگردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا،ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے مصطفی آباد میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر اہلیان مصطفی آباد سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری و شفافیت دیکھ کر پاکستانی عوام 2018کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کر چکے ہیں،2017ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے،جس کی وجہ سے عام آدمی کی ترقی و خوشحالی کے مخالف ور چور دروازوں سے اقتدار تک پہنچنے والے قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے اسے پشاور میں لیجانے پر مجبور ہو چکے ہیں، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں سندھ اور کے پی کے میں بھی حکومت بنائے گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)عوام میںبڑھتا ہوا شعور پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاست موت ہے، اگر حکمرانوں کے ہاتھ صاف ہوتے تو مزاحمت کی بجائے ثبوت فراہم کرتے، چور مچائے شور کا فارمولہ ناکام ہو چکا ہے، ملک و قوم کی دولٹ لوٹنے والوں کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام کو ان کے حقوق کا شعور دینے کیلئے لازوال جدوجہد کی ہے، جس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کرپشن کے خلاف اکیس سال کی جدوجہد اور سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کے فیصلے کو تاریخ میں سنہری حروف جبکہ پنتیس سالہ لوٹ مار کے دور کو سیاہ باب کے طور پر لکھا جائے گا، نواز شریف تیسری بار وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنے کی بجائے اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کریں، اب سٹرکوں پر ذلیل ہونا اور مگر مچھ کے آنسو بہانا انکے مقدر میں لکھا جا چکا ہے، شریف خاندان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126