مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 12/7/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد دفتوہ روڈ جوہڑ کا نقشہ پیش کرنے لگا، منتخب نمائندوں نے محلہ باغیچی، نیواں تھہ، دفتوہ روڈ سے منہ موڑ لیا، اہل علاقہ سراپہ احتجاج، کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق دفتوہ روڈ مصطفی آباد عرصہ داراز سے جوہڑ کا نقشہ پیش کرنے لگا، گندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ گھڑے بن گئے، اہل علاقہ کے مطابق دفتو ہ روڈ گزشتہ ایک سال سے جوہڑ کا نقشہ پیش کرنے لگا،اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے روڈ مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) رائے کلاں سے منشیات فروش گرفتار، 1200گرام چرس پانچ ہزار روپے نقدی بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج بیدیاں نذیر احمد نے رائے کلاں پرائمری سکول کے قریب سے منشیات فروش عمران رحمانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1200گرام چرس رقم وٹک پانچ ہزار روپے نقدی بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) 40کروڑ کی اراضی فراڈ سے ہتھیانے والے پٹواری سمیت8افراد کے خلاف مقدمہ درج، منظور پٹواری اور ان کے ساتھیوں نے اصل مالکان دو خواتین کی جگہ جعلی خواتین کھڑی کرکے ان کے جعلی شناختی کارڈ ، جعلی دستاویزات/اقرار نامہ جات تیار کروا لئے تھے، تفصیلات کے مطابق نہر کنارے تقریباِِِ 40کروڑ روپے مالیت کی اراضی 211کنال 9مرلے اراضی ملکیت طاہرہ یاسمین، نزہت طاہرجسے پٹواری منظور احمد، کلرک وحید احمد، اشٹام فروش رفیع اللہ و محمد حنیف نے سلطان گل،جاوید اختر، محمد ابراہیم، میجر کامران دیگر ساتھی جو کہ قبضہ گروپ ہیں نے باہم ساز باز ہوکر دو جعلی خواتین کھڑی کرکے جن کو طاہرہ یاسمین، نزہت طاہرہ ظاہر کرکے ان کے جعلی شناختی کارڈ ، جعلی دستاویزات/اقرار نامہ جات تیار کرکے اراضی مذکورہ بالا فراڈ سے منتقل کروانے کی کوشش کی، پولیس تھانہ مصطفی آباد میں بجرم 420/468/471کے تحت مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126