مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 10/3/2018

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اکتیسواں ایک روزہ دینی تبلیغی اجتماع برائے خواتین 11 مارچ ہو گا، ڈاکٹر ثمرہ خرم کے زیر صدارت اجتماع صبح 8 بجے سے لیکر شام 4 بجے تک جاری رہے گا، عربی فاضل، حفظ، ناظرہ اور ترجمہ قرآن مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد و انعامات دئیے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق جامعہ عائشہ صدیقہ للبناب مصطفی آباد للیانی میں ایک روزہ 31واں سالانہ دینی تبلیغی اجتماع برائے خواتین زیر صدارت ڈاکٹر ثمرہ خرم و باجی سکینہ 11مارچ بروز اتوار صبح 8بجے سے لیکر شام 4بجے تک جاری رہے گا، تقریب کی مہمان خصوصی رہنما تحریک انصاف مزمل مسعود بھٹی، بیگم حاجی محمد ارشد، و بیگم و ڈاکٹر عبدالقدوس ہوں گے، اجتماع کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے معلمات قرآن و حدیث کی روشنی میں خطاب فرمائیں گی، جبکہ مدرسہ ہذا سے عربی فاضل، حفظ، ناظرہ، شہادة العالیہ اور ترجمہ قرآن مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد و انعامات دئیے جائیں گے، اجتماع میں شرکت کرنے کیلئے مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات سے خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ اوور سیز کے آرگنائزرو امیدوار حلقہ این اے 114علی زاہدخاںنے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں انتشار برپاکرنے والوں کو ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ نہیں بننے دیں گے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینٹ الیکشن جیت کر مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی بطور وزیر اعظم نااہلی کے بعد عمران خان جیسے مخالفین اس خواہش کا اظہار کررہے تھے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اب تقسیم ہوکر کمزور ہو جائے گی پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی میاں نواز شریف سے مثالی یکجہتی اور اتحاد نے مخالفین کی تمام آسوں اور امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام سازشیوں کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تما م تر مخالفتوں اور نا انصافیوں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کے تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کی دوتہائی اکثریت حاصل کرے گی سینٹ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی جیت نے پارٹی میں پھوٹ دیکھنے کے خواہش مندوں کے منہ بند کردئیے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفےٰ آباد/للیانی( نامہ نگا)فیوچر کنسرن سیکنڈری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ،جس میںمعزز ین علاقہ اور والدین کی کثیر تعداد شریک ،ڈائریکٹر فیوچر کنسرن سکول نوجوان کالم نگار خان فہد خان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ،تقریب میں بچوں نے شاندار ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے۔ڈائریکٹر سکول خان فہد خان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوںکوانعامات دیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خان فہد خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتابچوں کو معیاری تعلیم دلوانا والدین پر فرض ہے ، نمایاںپوزیشن حاصل کرنے والے بچے والدین کا فخر ہیں ،آج کے ہونہار بچے ہمارے روشن کل کی ضمانت ہیں ۔نجی تعلیمی ادارے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیںمگر حکومت کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے نارواں سلوک مناسب نہیںہے ۔حکومت اپنی پالیسیوں میں لچک پیدا کرتے ہوئے پر ائیویٹ اداروں کو بھی ملکی ترقی میں ہم قدم بنائیں ۔ جس سے ملک میں شرح خواندگی اور ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126