مصطفی آباد کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ نے ثابت کر دیا آئندہ الیکشن ہمارا ہے، مزمل مسعود بھٹی

Mazmal Masood Bhatti

Mazmal Masood Bhatti

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ نے ثابت کر دیا آئندہ الیکشن ہمارا ہے، مخالفین اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکتے ہیں، کامیابی حاصل کرکے عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گی، الیاس خاں کے 30سالہ ساتھی ہماری حمایت کا اعلان کر رہے ہیں، جو ہماری فتح کی واضع نشانی ہے، جعلی ووٹ لیکر ایم پی اے منتخب ہونے والے ندیم سیٹھی نے ہمارا جلسہ رکوانے کی بڑی کوشش کی، ہم عوام کی طاقت سے ہر رکاوٹ مسمار کر دیں گے، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175 مزمل مسعود بھٹی نے مصطفی آباد ملت چوک میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ہماری پہلی اور آخری پارٹی ہے آئندہ الیکشن انشا اللہ تحریک انصاف کے کے ٹکٹ پر لڑوں گی،انہوں نے کہا کہ کچھ کم ظرف لوگوں نے ساڈھے پانچ کروڑ لیکر مخصوص سیٹ پر آنے کی افواہیں پھیلانا شروع کر دی تھی۔

مخصوص سیٹ لینے والوں کے جلسے اتنے بڑے نہیں ہوتے، مسعود بھٹی شہید کے ووٹ بینک میں پہلے سے اضافہ ہوا ہے اور اس میں مزید اضافہ کا سلسلہ جاری ہے، الیاس خاں کے 30سالہ پرانے دھڑے ہماری حمایت کا اعلان کر رہے ہیں،آئندہ الیکشن ہر صورت لڑوں گی، میرا جینا مرنا حلقہ کی عوام کے ساتھ ہے، آج سے بھٹی خاندان نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، آج کے جلسہ نے مجھے یقین دلادیا ہے کہ حلقہ کی عوام میرے ساتھ ہے،ہم حلقہ پی پی175پر مسلط طاقتوں کا غرور توڑ دیں گے، ہم کسی پر ظلم نہیں ہونے دیں گے اور ہر غریب اور مظلوم کا ساتھ دیں گے، مزمل مسعود بھٹی نے کہا کہ مخالفین نے مسعود احمد بھٹی کو شہید کرکے سمجھا تھا کہ مسعود احمد بھٹی کا نام ختم ہو گیا ہے،لیکن 26مئی کو مسعود احمد بھٹی کے سات قاتلوں کو 8.8بار پھانسی اور18.18لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی گئی۔

مسعود احمد بھٹی کے قاتل اپنی ڈیڈ باڈیاں18.18لاکھ روپے دیکر حاصل کریں گے، مسعود احمد بھٹی کے مقدمہ کا تاریخی فیصلہ حلقہ پی پی175کی عوام کی دعائوں کا نتیجہ تھا، مصطفی آباد کے نواحی دیہات مسائل کا گڑھ بن چکے ہیں،گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں،کامیابی حاصل کرکے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے، تقریب میں اکبردیدار سندھواپوزیشن لیڈر تحریک انصاف ڈسٹرکٹ قصور،عمر حیات مئیو، فیاض قصوری، ڈاکٹر عصمت،احسن مسعود بھٹی، عامر بھٹی،بلا مقابلہ منتخب ہونے والے چیئرمین یوسی میرمحمد ستوکی جاوید بھٹی، سردار تنویر، اختر جٹ و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126