آج مصطفی آباد میں بڑا جلسہ کر کے الیکشن کمپین کا آغاز کریں گے، مسز مزمل مسعود

Mrs. Mazmal Masood

Mrs. Mazmal Masood

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) آج مصطفی آباد میں بڑا جلسہ کر کے الیکشن کمپین کا آغاز کریں گے، جلسہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور حلقہ میں چلنے والی افواہوں کا جواب دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار مسز مزمل مسعود بھٹی نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آج کا جلسہ مسعود احمد بھٹی کے چاہنے والوں کا جلسہ ہے، جس میں مسعود احمد بھٹی کی فیملی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کریں گی جس سے حلقہ میں چلنے والی افواہیں دم توڑ جائیں گے۔

حلقہ پی پی175سے مسعود احمد بھٹی کے ساتھی اس جلسہ میں بھر پور شرکت کرکے مسعود احمد بھٹی فیملی سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے،آئندہ الیکشن میں حلقہ پی پی175سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، ہم نے مسعود احمد بھٹی شہید کے عوامی خدمت کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملی سیاست کا آغاز کیا ہے ،کامیابی حاصل کرکے اسے پایا تکمیل تک پہنچائیں گے، مسعود احمد بھٹی شہید کے ووٹ بینک میں پہلے سے اضافہ ہوا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126