مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 5/11/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) قومی اسمبلی پر ختم نبوت کے حوالے سے قرآن پاک کی آیت اور حدیث درج کی جائے، راجہ ظفر الحق کی کمیٹی میں ذمہ داروں کو سامنے آنا چاہئے اور ان کو بھی بر طرف کرکے انہیں سزا دینے چاہئے، ایک جی آئی ٹی بنائی جائے جو ختم نبوتۖمیں تبدیلیاں کرنے والوں اور کروانے والے ممالک و افراد کو بے نقاب کرنا چاہئے، حکمران اجتماعی طور پر اللہ سے معافی مانگیں،جب تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے ہماری یہ تحریک جاری رہے گی، قادنیوںکے حق میں بیان دینے والے قومی و صوبائی وزیر قانون سمیت دیگر وزیروں کو بر طرف کرنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار مولانا امیر حمزہ مرکزی رہنما تحریک حرمت رسولۖ نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوتۖ میں کرپشن کرنے والے بچ نہیں سکیں گے،7Bاور7Cکو بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، حضورۖ جہاں پر آرام فرما ہیں وہ ٹکڑا جنت سے لایا گیا ایک ٹکڑا ہے، وہ حضرت عائشہ کے حجرہ سے لیکر ممبر رسولۖ تک کا ٹکڑا ہے، جب حضورۖ کا وصال ہوا تو حضورۖ حضرت عائشہ کے حجرہ مبارک میں تھے جو جنت کا ایک ٹکڑا تھا لیکن جب مرزا قادیانی کو موت آئی تو وہ لاہور میں رام گلی کی باتھ روم میں، ختم نبوتۖ میں تبدیلیاں کرنے والے مرزا کا انجام یاد رکھیں، مختلف انبیا کرام مختلف ممالک ، قبیلوں اور قوموں کیلئے نبی بن کر آئے لیکن رب نے مکہ اور مدینہ کوحضورۖ کیلئے محفوظ رکھا، تمام انبیا اور تمام کتابوں نے حضورۖ کی بشارت دی،وہ مکہ و مدینہ میں آنے والے آخری نبی حضرت محمد ۖ ہیں، دنیا میں کسی پیغبر یا کسی اور شخص کی زندگی کا ایک ایک لمحہ محفوظ نہیں وہ حضورۖ ہی ہیں جن کا بچپن سے لیکر نبوت تک کا ایک ایک لمحہ محفوظ ہے، دیگر انبیا کی پاکیزہ زندگی کے پہلو بھی قرآن پاک اور حضورۖ کی سیرت سے ہی ملتے ہیں،حضرت محمدۖ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا بلکہ قیامت ہی آئے گی، اور قیامت کے بعد بھی حضورۖ کی ہی نبوت چلے گی اور تمام انبیا کے سردار ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے ساتھ دو نمبری کرنے والے دنیا میں بھی رسوا ہو رہے ہیں اور آخرت میں بھی رسو اہوں گے، ختم نبوت پر بھول کا بہانہ کرنے والوںکبھی کرپشن اور لوٹ مار میں بھول نہیں ہوئی، مال بیرونی ممالک لیجانے میں بھول نہیں ہوئی، اس موقع پر ضلعی امیر عبدالغفار منصور بھی ان کے ہمراہ تھے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)واپڈا کی طرف سے ٹھٹھ ڈوگراںوالا کی کھمبے سے مین سپلائی کاٹ دی گئی، ٹھٹھ ڈوگراں والا میں پانچ سال سے ڈریکٹ سپلائی جاری تھی پوری حویلی میں ایک بھی میٹر نہ تھا، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد نصیر جوئیہ کے حکم پر لائن مین امجد طاہر گل اور انجینئر وقاص اسلم نے عملہ کے ہمراہ کرین لیجا کر پانچ سال سے بجلی چوری کرنے والے حویلی ٹھٹھ ڈوگراں والا کی کھمبے سے ٹرانسفارمر کو جانے والی 11کے وی کی مین تار کاٹ دی،حویلی ٹھٹھ ڈوگراں والا میں ایک بھی میٹر نہ تھا، جو محکمہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان کر رہے تھے، مذکورہ بجلی چور محکمہ کے دس لاکھ روپے کے ڈیفالٹر تھے اور ہر ماہ تین لاکھ روپے کی بجلی چوری کر رہے تھے، قانونی کاروائی شروع،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126