مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/7/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) جیسے ہی ضروری سمجھا ڈاکٹر طاہر القادری 12 گھنٹے میں پاکستان ہوں گے، حق و سچ کا ساتھ دینے والی ہر پارٹی کا ساتھ دیں گے، عوامی تحریک 15 جولائی کو لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں جسٹس باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ شائع کرنے اور شریف برادران کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں قاتلوں کے نام اور پتے درج ہیں، پاناما جے آئی ٹی میں پورا شریف خاندان دو نمبر ثابت ہو چکا ہے، تمام جماعتوں کو چوروں کے خلاف مل کر نکلنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انجنیئر محمدرفیق نجم نائب ناظم اعلی مہناج القرآن انٹر نیشنل نے ضلعی صدر قصور محمد حسین، ناظم تحریک مہناج القرآن قصور محمد اشرف ضیغم، صدر کھڈیاں محمد ندیم ظفر کے ہمراہ پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک15جولائی کو پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیر اعلی تک بھر پور احتجاجی ریلی نکالے گی ، احتجاج میں تمام جماعتوں شرکت کی دعوت دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ 17جون 2014کے دن ماڈل ٹائون میں شریف برادران کے حکم پر خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، جس کا سب سے بڑا ثبوت جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ ہے، جسے تین سال گزرنے کے باوجود شائع نہیں کیا گیا، باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں قاتلوں کے نام اور پتے درج ہیں، شریف خاندان گزشتہ 35سال سے قومی دولت لوٹ رہا ہے،جمہوریت پسند عوام مل کر سٹرکوں پر نکلیںلیٹرے اور قاتلوں کو ان کی اصل جگہ جیلوں میں پہنچائیں گے،دھرنے میں ڈاکٹرطاہر القادری نے شریف خاندان کو جو جرائم بتائے تھے وہ سب سچ ثابت ہو چکے ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے15جولائی احتجاجی مظاہرہ سے ڈاکٹر طاہر القادری خصوصی خطاب فرمائیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پانچ سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج،ابرا عرف بڈھا نامی شخص نے وقاص اور اکبر کے ہمراہ کمسن بچی کو فصل چری میں لیجا کر زیادتی کی کوشش کی، تفصیلات کے مطابق پکی حویلی کے رہائشی صابر علی کی پانچ سالہ بچی دوکان سے سودا سلف لینے کیلئے جا رہی تھی کہ ابرا عرف بڈھا نامی شخص نے اسے زبردستی اٹھا کر فصل چری میں لیجا کر زبردستی زیادتی کی کوشش شروع کر دی، جبکہ وقاص اور اکبرباہر نگرانی کرنے لگے، بچی کے شور پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے، ملزم فرار، مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126