مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 24/9/2017

MPA

MPA

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عوام تعمیر و ترقی کی سیاست کرنیوالوں کے ساتھ ہے، این اے 120میں کامیابی ن لیگ کی مقبولیت کا مظہر ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر سیاست کی، عام انتخابات میں بھی عوام کی طاقت سے ہی حکومت میں آئیگی، سیاسی مخالفین کی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں، مسلم لیگ ن کا دور قتدار ترقی کا دور کہلائے گا، ملک میں ہونے والی تعمیر و ترقی کے دشمنوں کی راہ میں عوام رکاوٹ بن جائیں گے، اگر ن لیگ کو کام کرنے دیا جاتا تو آج ملک کے تمام مسائل حل ہو چکے ہوتے، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 175میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے، جبکہ مزید ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، حلقہ میں تعمیر ترقی کا سلسلہ جاری ہے، میرے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کام اپنی مثال آپ ہیں، حلقہ پی پی 175مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے،آئندہ الیکشن میں حلقہ پی پی 175سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ملک کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کریں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تحریک انصاف کرپشن کے بادشاہوں کو نشان عبرت بنا دے گی، کرپٹ ٹبر کے اکائونٹس اور اثاثے منجمد ہونا پی ٹی آئی اور عوام کی جیت ہے، ملک کی لوتی ہوئی دولت واپس لاکر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی مہم میں پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف چوہدری اکبر دیدار سندھو نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ نواز لیگ کی دم توڑتی حکومت جاتے جاتے عوام کو مہنگائی کے تحفے دے رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے معاشی بد حالی کا شکار لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، مسائل کا واحد حل ایماندار قیادت ہے، شریف برادران این آر او جیسا ریلیف چاہتے ہیں، لیکن چوروں اور ڈاکوئوں کو اب کسی قسم کی سہولت نہیں دی جا سکتی، اب چھوٹے میاں بھی اپنا کھیل ختم سمجھیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126