مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/8/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عظیم قائدکی عظیم خدمات پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے،قائد کا عظیم الشان استقبال کرکے پاکستانی عوام ثابت کریگی کہ میاں محمد نواز شریف آج بھی ان کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور انشاء اللہ الیکشن 2018ء میں شہسوار جمہوریت میاں محمد نواز شریف ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم منتخب ہوکر ملکی ترقی و خوشحالی کے مشن کو مزید فروغ دیں گے،لاہور میں قصور کی سب سے بڑی ریلی لیکر شرکت کر رہے ہیں، حلقہ پی پی175کی عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا، آنے والا الیکشن بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہے، ن لیگ عوامی عدالت سے سر خروہو گی، 2018کے الیکشن میں سازشی عناصر کی سازشیں ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی175محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے لاہور میں نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے اپنے ڈیرے پر آنے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں،عوامی خدمت کے جذبہ سے عاری سیاستدان صرف ملک وقوم کا وقت ضائع کررہے ہیں،پاکستان کو نفاق نہیں اتفاق کی طاقت سے آگے لے کر جاناہے ترقی کے دشمنوںکا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،قائد اعظم کو قیام پاکستان جبکہ میاں محمد نواز شریف کو استحکام پاکستان کا کریڈٹ جاتاہے، شہسوار جمہوریت میاں محمد نواز شریف نے وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مشن کو ہرصورت جاری رکھا اور پاکستان میں قانون و آئین کی بالادستی کیلئے اقتدار قربان کیا، میاں محمد نواز شریف نے عوام کے دلوں پر راج کیا اور کرتے رہیں گے،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو کام میاں محمد نواز شریف نے کئے ہیں مخالفین مانے نہ مانیں دنیا انہیں مانتی ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنان پر امن جمہوری سیاسی جدوجہد کی قابل فخر تاریخ رقم کریں گے، عوامی عدالت سے آنے والا فیصلہ زیادہ مستند ہوتا ہے، پنجاب سمیت چاروں صوبوں کے عوام نواز شریف پر آج بھی جان چھڑکتے ہیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، آزادی ایک انمول نعمت ہے، اس کا حقیقی احساس انہیں اقوام کو ہے جو اس نعمت سے محروم ہیں،، 14اگست کے دن پوری قوم کو پاکستان کو دنیا کی مثالی اسلامی و فلاحی مملکت بنانے کیلئے عزم کرنا چاہئے، قیام پاکستان کے وقت بڑوں کی قربانیوں اور خون کا دریا عبور کرنے کے بعد آزادی حاصل کی گئی،ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175چوہدری عرفان سندھو نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پاکستان کو قائم کا حقیقی پاکستان بنانے کیلئے ہمیں افکار اقبال اور تعلیمات قائد کو مشعل راہ بنانا ہو گا، زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و خروش سے مناتی ہیں، 14اگست کا دن ملکی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بانی پاکستان نے ہمیں ہندوئوں سے نجات دلا کر با وقار اقوام کی صف میں لا کھڑا کیا، اس عظیم وطن کی بنیادوں میں شہدا کا خون شامل ہے،ہم وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنا لہو دینے کو تیار ہیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126