مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 9/7/2017

Haji Saifullah Kasuri

Haji Saifullah Kasuri

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) شریف خاندان کی بادشاہت کا انجام قریب آ چکا ہے، حکمرانوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، تابوت اور ثبوت چند روز میں عوام کے سامنے آنے والے ہیں، جس کے بعد سپریم کورٹ اور عوامی عدالت سے ان سے لوٹی گئی پائی پائی وصول کرنے کے احکامات جاری ہوں گے، جس کے بعد اقتدار اور دولت ان کے ہاتھ سے نکل جائیں گے، ابھی وقت شریف خاندان اپنے جرموں کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کی دولت قومی خزانے میں جمع کروا کر قوم سے معافی مانگ لیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف (IST) کے مرکزی آرگنائزر حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ قومی دولت لوٹنے والے اپنا جھوٹا گواہ بھی پیش نہیں کر سکے اور الٹا جے آئی ٹی رپورٹ کو نہ ماننے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، پانامہ کیس کے ذریعے طاقتور حکمرانوں کا اانصاف نہ ہوا تو پاکستان سے کرپشن کبھی ختم نہ ہو سکے گی، اب پاکستان کے اعلیٰ ترین اداروں پر منحصر ہے کہ وہ احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہیں یا کسی مصلحت ، دباؤیا نظریہ ضرورت کا شکار ہو کر قوم و ملک کی بربادی کا باعث بنتے ہیں، پانامہ کیس کے فیصلے کی حتمی گھڑی آن پہنچی ہے ۔پوری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، سیاسی طوفان کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں،خانداں شریفاں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، نواز شریف اپنے اقتدار کی خاطر جمہوریت اور پورے سیاسی نظام کو خطرے سے دوچار کرنے پر تلا ہوا ہے،حکمرانوں کا سیاہ ماضی ان کے تعاقب میں ہے،نواز شریف کی نااہلی سے حقیقی جمہوریت نکھر کر سامنے آئے گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ملتان کے رہائشی فتح محمد نے محمد ریاض کو پلاٹ فروخت کر دیا، 21ماہ گزرنے کے باوجود رجسٹری نہ کرنے پر محمد ریاض نے عدالت سے سٹے حاصل کر لیا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے رہائشی محمد ریاض نے اپنے مکان کے سات موجود فتح محمد کا پلاٹ 80ہزار روپے فی مرلہ میں کے حساب سے خرید کر قبضہ حاصل کر لیا، جبکہ ایک لاکھ روپے نقدی محمد افتخار۔ آصف علی کی موجودگی میں ادا کر دیا، جبکہ بقیہ رقم 3لاکھ 40ہزار روپے تین ماہ بعد ادا کرنا طے پایا، 21ماہ گزرنے کے باوجود تا حال رجسٹری کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ہے، جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص کسی اور شخص کو پلاٹ فروخت کرنا چاہ رہا ہے، جس پر محمد ریاض نے عدالت سے سٹے حاصل کر لیا، محمد ریاض کی طرف سے رجسٹری کرکے دینے کا مطالبہ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126