مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 19/10/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) جھوٹ کی سیاست پہلے کامیابی ہوئی نہ آئندہ ہو گی، ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے تنہا ہو چکے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کی خدمت، دیانت ، امانت اور شفافیت کی سیاست کامیاب ہو گی، ان خیالات کااظہار رہنما مسلم لیگ ن امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175حاجی محمد افضل خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو ہر بار ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملا جسے انہیں نے دن رات محنت کرکے واپس ترقی کی راہ پرلاتا ہے، لیکن ملکی ترقی کے مخالفوں نے انہیں ہر بار نکال دیا، پاکستان کی محب اولوطن عوام ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت سے آگاہ ہو چکے ہیں، وہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے جس کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صفحہ میں لا کھڑا کرے گی، دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی، موجودہ حالات کے باوجود میاں محمد نواز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ان کے سیاسی مخالفین کی نیدیں حرام کر دی ہیں،مخالفین کو اپنا سیاسی مستقبل خطرے میں نظر آ رہا ہے، عوام جان چکے ہیں کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنا مسلم لیگ ن کا یجنڈا ہے، ورثے میں ملے ہوئے مالی مسائل اور بحرانوں سے جس طرح مسلم لیگ کی حکومت نبرد آزما ہوئی وہ سب کے سامنے ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تحریک انصاف لوٹی ہوئی دولت بر آمد کرکے عوام پر خرچ کرے گے، تحریک انصاف نے ظلم کی زنجیر توڑ دی ہے، قانون کی حکمرانی ،انصاف اور میرٹ کی بالادستی کیلئے لڑتے رہیں گے، کیونکہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175مزمل مسعود بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ 22اکتوبر کو مصطفی آباد میں ہونے والے جلسہ عمران خان کے سہون شریف کے جلسہ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے، 22اکتوبر کو سہون شریف میں عمران خان کے جلسہ میں حلقہ پی پی 175کی عوام بھر پور شرکت کرے گی، جبکہ مصطفی آباد میں تحریک انصاف کی قیادت کا جلسہ بعد میں کریں گے اور افواہیں پھیلانے والوں کی افواہوں پر پانی پھر دیں گے، ہم سازشیں کرنے کی بجائے عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں، ہم آئندہ الیکشن کسی کی مخالفت میں نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرکے جیتیں گے، حلقہ پی پی 175کی عوام جس انداز سے بھٹی خاندان سے والہانہ محبت کرتے ہیں ہم اس محبت کو لفظو ں میں بیان نہیں کر سکتے، کامیابی حاصل کرکے عوام کی اس محبت بھولیں گے نہیں، بھٹی خاندان سے اپنے ووٹروں سپورٹوں سے صرف وفا کرنا ہی سیکھی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کے ساتھ تحریک انصاف اور مسعود احمد بھٹی کے ووٹروں سپورٹروں میں اضافہ ہو رہا ہے، آئندہ الیکشن میں حلقہ پی پی 175سے بھاری اکثریت سے ہماری کامیابی یقینی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126