مستنصر حسین تارڑ ریڈرز ورلڈ کی جانب سے تکیہ تارڑ کا اہتمام

لاہور (طارق عزیز) گذشتہ روز لاہور پانی والا تالاب کے علاقے میں واقع حویلی اویس میر میں مستنصر حسین تارڑ ریڈرز ورلڈ کی جانب سے تکیہ تارڑ کا اہتمام کیا گیا۔میزبانوں میں لبنیٰ طاہر، قرة العین، رانا عثمان، طارق عزیز، مرتضیٰ فاروق اور محمد ابوبکر شامل تھے۔

مہمان خصوصی معروف ادیب اور سفر نامہ نگار جناب مستنصر حسین تارڑ صاحب تھے۔ شرکاء نے ان کی مشہور کتب میں سے اقتباسات پڑھے۔ مستنصر حسین تارڑ صاحب نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور ورثہ سے محبت کرنی چاہیے اور اس خوبصورت ملک کے خوبصورت حصوں کی سیرو سیاحت کرکے اللہ کے دئیے ہوئے اس خوبصورت تحفے کی قدر کرنا چاہیے۔ محفل کے اختتام پر جناب مستنصر حسین تارڑ صاحب اور شرکاء کو حویلی اویس میر کی سیر کروائی گئی۔ تمام شرکاء اور مستنصر حسین تارڑ صاحب نے حویلی اور اس میں موجود نوادرات کے خزانے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے ورثہ کی اس محبت سے حفاظت کرنے پر جناب اویس میر کے خلوص کی تعریف کی۔

Tarar Takiye

Tarar Takiye

Tarar Takiye

Tarar Takiye

Tarar Takiye

Tarar Takiye