متحدہ قومی مومنٹ کے وفد کی درگاہ لطیف پر حاضری

بھٹ شاہ ( قاسم حسین) متحدہ قومی مومنٹ کے وفد کی درگاہ لطیف پر حاضری شاہ لطیف کی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی ضرورت ہے عبدالحسیب خان ۔تفصیل کے مطابق قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پرمتحدہ قومی مومنٹ کے وفد نے آج درگاہ شاہ لطیف پر حاضری دی ۔وفد نے شاہ لطیف کے مزار پر چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی ٫وفد میں ممبر قومی اسمبلی وسیم احمد ایم پی اے صابر قائم خانی عبدالحسیب خان راشد ممتاز عمر قریشی راحیل اصغر بھائی اور دیگر بھی موجود تھے۔

بعد میں وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ کی تعلیمات عالمگیر ہیں ان کی تعلیمات عام کرنے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی عبدالحسیب نے کہا کہ شاہ لطیف ٫لال قلندر ٫عبداللہ شاہ غازی جیسے اکابر اور اولیا اکرام کی تعلیمات عام کرنے کی آج شدید ضرورت ہے تاکہ امن قائم کیا جا سکے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگر انھیں چیف منسٹر کے پروگرام کا وقت پتہ ہوتا تو وہ ان کے ہمراہ آتے انھوں نے کہا کہ ہم شاہ لھیف کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔

بلدیاتی الیکشن کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں جن میں حیدرآباد اور میر پور خاص میں متحدہ نے ایسی کامیابی حاصل کی ہے جس کی نظیر نہیں ملتی سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے اداروں کے عدم تعاون کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے ان کا کہنا تھا کہ چند جماعتیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جس کا الیکشن کمیشن کو واضح نوٹس لینا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی ذات سے امید ہے کہ کراچی میں بھی واضح اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور میئر اور ڈپٹی میئر حق پرست ہی ہوگا۔

MQM Delegation Dargah Latif Attendance

MQM Delegation Dargah Latif Attendance

MQM Delegation Dargah Latif Attendance

MQM Delegation Dargah Latif Attendance

MQM Delegation Dargah Latif Attendance

MQM Delegation Dargah Latif Attendance

MQM Delegation Dargah Latif Attendance

MQM Delegation Dargah Latif Attendance

MQM Delegation Dargah Latif Attendance

MQM Delegation Dargah Latif Attendance