مظفرآباد میں کشمیری طلباء پر تشدد کرنے پر بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ محمود کشمیری

Asif Masood

Asif Masood

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) مظفرآباد میں کشمیری طلباء پر تشدد کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر محمود کشمیری اور جنرل سکیرٹری آصف مسعود چوہدری نے مظفرآباد میں دو طلباء کو پوچھ گچھ کے بہانے تشدد کرنے اور بغیر کسی وجہ کے حبس بے جا میں رکھنے پر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کروائی جائیں اور اس میں ملوث اہلکاروں جنہوں نے بلا وجہ طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا کو قرار واقع سزا دی جائے۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ریاست سے غیر ملکی افواج کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور نام نہاد مذہبی جنونی گروپ جو تحریک آزادی کے مجاہدوں کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے ان کو بھی فی الفور ریاست سے بے دخل کیا جائے۔ ان کا تحریک آزادی سے کوئی لینا دینا نہیں یہ باقاعدہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ریاست کے اس حصہ میں لا کر بٹھا دئے گئے ہیں تا کہ آزادی پسند اور قوم پرستوں کی راہ میں روڑےاٹکا سکیں۔

جموں کشمیر نیشنل عوام پارٹی نے ہر دور میں ریاست میں ظلم، جبر ، غیر ملکی افواج اور استحصالی قوتوں کے خلاف علم بغاوت بلند کئے رکھا ۔ ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی ، خودمختاری اور خوشحالی تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

Mehmood Kashmiri

Mehmood Kashmiri