مظفر گڑھ : سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے ازالے کے لیے سروے

Muzaffargarh Flood

Muzaffargarh Flood

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے ازالے کے لیے سروے کا کام جاری ہے۔ 139ٹیمیں ضلع بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے کر رہی ہیں۔مظفرگڑھ میں180سے زائد موضع کی سیکڑوں بستیاں سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں جن کے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے ضلعی انتظامیہ 139سروے ٹیمیں بنائی ہیں۔

ٹیموں کی جانب سے ضلع کے متاثرہ علاقوں میں سروے کاعمل جاری ہے مگر اکثر علاقوں کے مکین سروے ٹیموں کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ سروے ٹیمیں ان کے نقصانات کے بارے میں درست اعدادوشمار مرتب نہیں کر رہیں۔ دوسری جانب چک مٹھن اور چک روہاڑی سمیت متعدد علاقوں سے ابتک سیلابی پانی کا نکاس نہیں ہو سکا اور چک روہاڑی کے کچھ علاقوں میں جہاں سیلاب کا پانی نہیں داخل ہوا تھا وہاں3-3فٹ سیم کا پانی جمع ہو گیا ہے جس کے باعث سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔