مظفرگڑھ : آئل ٹینکر حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی

Muzaffargarh Accident

Muzaffargarh Accident

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ سے مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی اور 10 سے زائد زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

گزشتہ روز مظفر گڑھ کے علاقہ قصبہ گجرات میں پارکو آئل ریفائنری سے نکلنے والا آئل ٹینکر ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی اور راہگیر آگ کی لپیٹ میں آ گئے جس سے 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔

زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا جن میں سے مزید 3 افراد دم توڑ گئے ہیں جس سے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے ۔ جھلس کر زخمی ہونے والے 10 سے زائد افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔