میانمار روہنگیا کی نسل کشی کر رہا ہے: اقوام متحدہ

Rohingya Peoples

Rohingya Peoples

نیپیٹا (جیوڈیسک) میانمار میں بسنے والے بدقسمت مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں یوں تو خبریں میڈیا پر منظر عام پر آتی رہتی ہیں لیکن اب اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اس حوالے سے اہم انشکاف کرکے دنیا کو چونکا دیا ہے۔

بنگلا دیش میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ جان میکیسِک نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ میانمار کے فوجی مردوں کو قتل، بچوں کو ذبحہ، خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور گھروں کو نذر آتش کر رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ہزاروں روہنگیا مسلمان میانمار میں اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلا دیش پہنچ چکے ہیں۔ جان میکیسِک کا کہنا تھا کہ بنگلا دیشی حکومت کے لیے یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ سرحد کھُلی ہے۔

کیونکہ اس سے میانمار حکومت کی مزید حوصلہ افزائی ہو گی کہ وہ وہاں ظلم وستم جاری رکھے تاکہ تمام روہنگیا وہاں سے نکل جائیں اور وہ ملک سے مسلمان اقلیت کے مکمل خاتمے کے اپنے مقصد کو حاصل کر سکے۔