مائرز کالج کوٹ سرفراز خان کا حسبِ روایت او لیول اور اے لیول میں شاندار رزلٹ

Hina Batool And Noshewar Khan

Hina Batool And Noshewar Khan

چکوال: مائرز کالج کوٹ سرفراز خان کارزلٹ حسبِ روایت اس سال بھی انتہائی شاندار رہا A لیول میں ڈھوک فیروز خان کی معروف شخصیت چوہدری منصور حسنین کہوٹ کی صاحبزادی حنا بتول 3 A لے کر سرِ فہرست رہیں۔

گزشتہ ماہ حنا بتول آذر بائی جان میں منعقد ہونے والے سائنس کے عالمی مقابلے میں بھی شرکت کر کے چکوال کا نام روشن کر چکی ہیں۔ O لیول میںاودھروال کے معروف تاریخ دان اور سماجی شخصیت تیمور اصغر خان کے صاحبزادے نوشیروان خان 9 A لے کر ( 7 مضامین میں ڈسٹنکشن کے ساتھ) سرِ فہرست رہے۔

جبکہ مدیحہ ماہنور حسین 9 A اور ( 6 مضامین میں ڈسٹنکشن) اور چوہدری علی رضاخان 8 A اور سید محمد تقی کاظمی بھی 8 A لے کر نمایاں رہے۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل، ہیڈ مسٹرس اور سٹاف کو کالج بورڈ کے چئیرمین راجہ یاسر سرفراز نے خصوصی مبارک باد دی اور کہا کہ اگر انہوں نے اسی طرح محنت جاری رکھی تو انشاء اللہ بہت جلد کالج کا نا م بین الاقوامی سطح پر جانا جائے گا۔