عظیم الشان محفل نعت ۖ بسلسلہ استقبال ربیع الاول آج شب اپوا کوارٹر شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رعنا لیاقت کرافٹسمین کالونی (اپوا) ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آقائے دو جہاں، محبوب رب العالمین ،وجہہ تخلیق کائنات ،احمد مجتبیٰ ،محمد مصطفی ۖ کا جشن ولادت منا نے اور آپ ۖ کے حضور ہدیہ درود و سلام پیش کرنے کے لئے محفل نعتۖ انشا اللہ مورخہ 11دسمبر2015ء بروز جمعہ 8بجے شب اپواء کوارٹر شاہ فیصل کالونی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

جس میں ملک کے ممتاز ثناء خوان رسول ۖ بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے ۔تشریف لاکر حضور اقدس ۖ سے اپنی محبت اور عقیدت کا ثبوت دیں۔