نعت شریف لکھنا، پڑھنا اور سننا بڑی سعادت ہے۔ علامہ عبدالمجید ایاز

Mefil Naat

Mefil Naat

لیہ: جامع مسجد اولیاء محلہ گڑیانوی میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالمجید ایاز نے کہا ہے کہ نعت شریف لکھنا، پڑھنااور سننا بڑی سعادت ہے۔

محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صدارت مولانا ذیشان اسلم نے کی۔ محمد سمیع اللہ قریشی، سرفراز اقبال، شیخ رحمت اللہ، شیخ ابرار احمد، محمد صدیق پرہار، حافظ محمد ربانی، شیخ محمد آصف، ملک مظفر الٰہی، شیخ محمدآصف، محمد یونس اور دیگر نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ علامہ عبدالمجید ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم خود نعت شریف سناکرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نعت خوانوں کی بدولت ہی محافل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رونق دوبالا ہوجاتی ہے۔علامہ عبدالمجیدایازنے نعت خوانوںکو دعائیہ کلمات سے بھی نوازا۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ڈوب کر اطاعت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کرنے میں ہی ہمارے تمام جہانوں کے مسائل کا حل ہے۔محفل میلادمصطفی میں حافظ احسان الٰہی، ضیاء الرحمن صابری،ملک ظفر اقبال،عمران احمد خان، عبدالرشید خان، صوفی الٰہی بخش عطاری سمیت مسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔