معروف قوال و نعت خواں امجد صابری شہید کے لئے چوک بازار کروڑ میں دعائیہ تقریب منعقد

Praying

Praying

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے معروف قوال و نعت خواں امجد صابری شہید کے لئے چوک بازار کروڑ میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ،نائب صدر انتظار شاہ قریشی ،فنانس سیکٹری ایاز نیازی ،شیخ احمد حسن ،شیخ عتیق الرحمن،میاں عبدالرحمن چوہدری طاہر خلیل ،فیصل قذافی ،عمران خان نیازی،وقاس نیازی ،خورشید انصاری ،جاوید سلیمی ،مقبول احمد عرفان سجاد کونسلر محمد ممتاز قریشی غلامان انجمن لعل عیسن کے صدر ارشد بھمب محمد حفیظ انصاریسمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ،اور قتل کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کا بہت بڑا نقصان قرار دیا گیا اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا۔