نیب نے میرے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بنایا ،شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

لندن (جیوڈیسک) سابق وزیرا طلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ان کا برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں،وہ پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں،نیب نے میرے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بنایا۔

جیونیوز کے پروگرام شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کے دوران ان کا کہناتھاکہ نیب کے سربراہ کی نگرانی میں ماہوار ہونے والی میٹنگ میں ریفرنس بنانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے جس کے ویب سائٹ پر نام ڈالا جاتا ہے ،میرے خلاف کرپشن کا کوئی ریفرنس نہیں بنایا گیا ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی فہرست میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا نام تھا مگر میرا نہیں،نیب اب تک کسی بھی تفتیش کیلئے طلب نہیں کیا۔

قبل ازیں لندن میں جیو نیوز سے گفتگو میں سابق صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ برطانیہ میں سیاسی پناہ کا ارادہ نہیں، ملک میں رہنے کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے میرا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

شرجیل انعام میمن کا مزید کہناتھا کہ وہ ای سی ایل سے نام نکالے جانے پر ہی ملک واپس آئیں گے کیونکہ وہ ڈاکٹر عاصم حسین نہیں بننا چاہتے ہیں۔