نیب تقرری کیس، جسٹس فیصل زمان نے سماعت سے معذرت کر لی

NAB

NAB

لاہور (جیوڈیسک) ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے نیب میں تقرریوں کے خلاف کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب میں 19 افراد کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تقرریاں کی گئیں ۔ ان تقرریوں کے لیے کسی قسم کا اخباری اشتہار جاری نہیں کیا گیا۔

یہ تقرریاں میرٹ سے ہٹ کر سیاسی بنیادوں پر کی گئیں جو آئین کے خلاف ہے۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے ان تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

جسٹس فیصل زمان نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر نیب میں تقرریوں کے خلاف کیس کی سماعت سے معذرت کرلی اور کیس کسی اور جج کے روبرو لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس منظور ملک کو واپس بھجوا دی۔