نیب کی کاررروائی، سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت گرفتار

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب نے وفاقی ترقیاتی ادارے کے سابق سربراہ اور ممبر فنانس کو گرفتار کر لیا، افسران پر کلچرل کمپلیکس کی تعمیر میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

نیب پنڈی نے اسلام آباد کے دو مختلف علاقوں میں اعلی صبح چھاپے مارے، جس میں سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہٰی اور ممبر فنانس سعید الرحمن کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں افسران نے شکرپڑیاں کلچرل کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

نیب پنڈی کلچرل کمپلیکس کی تعمیر میں خرد برد پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا تھا اور ٹھوس شواہد ملنے پر نیب نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔