چوہدری نثار اور شہباز شریف کا بیان قوم کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے۔ ملک سرفراز

Nisar and Shahbaz

Nisar and Shahbaz

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب ڈاکٹرز ونگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ملک سرفراز اعوان نے کہا کہ کہ نیب کے چیئرمین کی تبدیلی کے حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلی شہباز شریف کا بیان قوم کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے۔

وزیر اعظم نوازشریف نیب پلی بارگین سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔ اگر نیب کی تبدیلی کے قانون میں تبدیلی کے بجائے حکومتی وزرا قوم کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت واقعی نیب کی تقرری غیر جانبدار افسر لانا چاہتی ہے تو بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کرے۔

انہوںنے کہاکہ پانامہ لیکس زدہ حکمران کا وعدہ ایجنڈا کھربوں کے پراجیکٹ بناکر صر ف کمیشن کمانا ہے۔بیان باز وزرا اب قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی۔

قوم کی نظریں اب عمران خان پر ہیں آئندہ الیکشن کرپٹ حکمرانوں بوریا بستر گول ہو جائیگا۔