نیب نے میگا کرپشن اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیا

NAB Ki Karwai

NAB Ki Karwai

دادو: نیب نے میگا کرپشن اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیا۔ ضلع دادو میں محکمہ آبپاشی میں 13 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں نیب نے 8 انجيئرز کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں محکمہ آبپاشی کے4 ایکسین اور 2 ایس ڈی اوز بہی شامل ہیں۔ نیب نے کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والے عبدالغنی قریشی، غلام سرور ساہڑ، حبیب اللہ کابورو، غلام نبی لنڈ، عبدالستار کھوسو، منظور احمد سولنگی، علی اصغر جمالی، نظر حسین سیال سے تفتیش شروع کردی ہے۔ نیب ذرائع کے کہنے کے مطابق محکمہ آبپاشی کے عملداروں نے گاج بند کی مرمت کے لیے سندھ حکومت سے جاری کردہ رقم میں13 کروڑ روپے کی کرپشن کی۔

نیب حکام کے مطابق کرپشن ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کر کہ تفتیش کا عمل شروع کردیاگیا ہے۔

دوسری طر ف نیب کی تازہ کاروائی کے بعد ضلع دادو کے تمام تحصیل خیرپور ناتھن شاہ، میہڑ، جوہی اور دیگر چھوٹے بڑے علاقوں میں افسران پر نیب کا خوف منڈلا رہا ہے۔

ضلع بھر کے اکثر سرکاری دفاترسے افسران بہی غائب ہیں اور جب کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کو چھڑانے کے لیے مگر مچھ بہی سرگرم ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کرپشن کیس میں مزید گرفتاریوں کا بہی امکان ہے۔

رپورٹ: فیاض جعفری
03152515800