نیب نے سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو گرفتار کر لیا

NAB

NAB

لاہور (جیوڈیسک) نیب پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں کارروائی کرتے ہوئے سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ طاہر بشارت چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعما ل کیا۔

بطور ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ نے میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کیں۔ ڈی جی نیب پنجاب کے مطابق، سابق ایم ڈی پیپکو کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔