نیب کا کے ایم سی افسران سمیت 118 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

NAB

NAB

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں زمینوں کی بندر بانٹ پر نیب نے بڑی کارروائی کیلئے کمر کس لی۔

نیب کی بلدیہ عظمی کراچی کے افسران سمیت ایک سو اٹھارہ ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری۔ مبینہ ملزمان میں سابق کمشنر کراچی سمیت کے ایم سی افسران بھی شامل ہیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے دو ہزار بارہ میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے شکایات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق کے ایم سی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر دو سو ترانوے سے زائد لیز جاری کر کے زمینیں الاٹ کر دی گئیں۔

جس سے قومی خزانے کو چار ارب چھبیس کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ کے ایم سی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں سیف عباس، سہیل یار خان، صبا اسلام، محسن مشکور اور دیگر تعینات رہے ہیں۔