نیب کا بڑا اقدام، شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد: ذرائع

Sharif Family

Sharif Family

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس پر نیب کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ نواز شریف، حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ نیب نے تمام بینکوں، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور کمشنرز کو خط ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ملزموں کے اکاؤنٹس سے رقوم کی منتقلی روکنے کے لئے بینکوں کو خط لکھ دیئے گئے ہیں۔ ملزموں کے نام جائیداد کی منتقلی روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو بھی خط لکھ دیئے گئے ہیں۔

ملزموں کے نام گاڑیوں کی ٹرانسفر روکنے کیلئے محکمہ ایکسائز کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں اور ان کے اثاثے ٹرانسفر کرنے والے کو 3 سال قید ہو سکتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے ملزموں کے نام اثاثوں کی ٹرانسفر فوری روک دیں۔