نیب کا پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ

Uzair Baloch

Uzair Baloch

کراچی (جیوڈیسک) نیب نے پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کومنی لانڈرنگ کے مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا، اس کے علاوہ چائنہ کٹنگ کیسز میں بھی عزیر بلوچ سے تفتیش کی جائے گی۔

رینجرز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد نیب عزیر بلوچ کی حوالگی کا مطالبہ کرے گی۔ عزیر بلوچ پرمنی لانڈرنگ، زمینوں پر قبضے، چائنہ کٹنگ سمیت دیگر الزامات ہیں۔