نیب کو سیاسی وحکومتی تسلط سے آزاد کیا جائے ‘ جی کیو ایم

NAB

NAB

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے وطن عزیز کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے نیب کو حکومتی و سیاسی دباو سے آزاد کرانے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کردہ کرپشن کیخلاف اقدامات و تحقیقات کی رپورٹ کے مطابق کرپشن کی 638 انکوائریاں اور 336 کیس تفتیش کے مختلف مراحل میں ہیں۔

مگر قوم یہ بات جانتی ہے کہ سیاسی و حکومتی دباو کے باعث نیب کا ادارہ قومی توقعات وامنگوں کی تکمیل ہے ہمیشہ ناکام رہا ہے اوراگر نیب کو حکومتی و سیاسی تسلط سے آزاد اور کرپشن کیخلاف مستعد اس ادارے کو خود کرپشن سے پاک نہیں کیا گیا تو جس طرح ماضی میں کرپشن کیسز میں ملوث بڑے مگر مچھوں سے پلی بارگینگ کرکے انہیں کلین چٹ دینے کی روایت قائم کی گئی۔

اسی طرح مستقبل میں بھی کرپشن کیسز کا یہی نتیجہ نکلے گااور کرپشن کرنے والے زیادہ طاقتور وشیر ہوکر کرپشن کے نئے نئے ریکارڈز قائم کرنے میںا یک دوسرے پر سبقت لیجانے کے باجود اسی طرح محب وطن کہلائے جائیں گے جس طرح آج کے اور ماضی کے حکمران خود کو محب وطن اور عوام دوست کہہ کر عوام کو بے وقوف بناکر آئین و قانون کا مذاق اڑارہے ہیں۔