نیب کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا ذریعہ نہ بنایا جائے: چیئرمین نیب

Justice Retired Javed Iqbal

Justice Retired Javed Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ریجنل دفاتر کے دورے شروع کر دیے ہیں۔

پہلے مرحلے میں انہوں نے لاہور نیب آفس کا دورہ کیا اور تمام ریجنل بیوروز سے تین ماہ میں میگا کرپشن کیسز پر پیش رفت کی رپورٹ طلب کی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کسی صوبے، پارٹی یا فرد سے انتقامی کارروائی کے لیے نہیں بنا بلکہ بلا تفریق زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

نیب کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیج ہے۔ نیب کے کام میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 33 مقدمات انجام تک پہنچ گئے،25 مقدمات انکوائری اور 25 تفتیش کے مراحل میں ہیں۔