نیب، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

نارووال (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی والے اکٹھے ہو گئے ہیں اور سیاسی مخالفین مل کر ہمارے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نیب عدالت نے اس کے خلاف فیصلہ دیا جس نےملک کو ایٹمی طاقت بنایا تھا میں نواز شریف کے خلاف فیصلے کو نہیں مانتا اور عوام کے سمندر نے آج یہاں جمع ہوکر اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے، مجھے امید ہےعوام شیر پر مہر لگا کر 25 جولائی کو نیب کے فیصلے کو دریا برد کردیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا وہ ملک کیا چلائیں گے، کیا عوام ملک کو الزام خان کے حوالے کریں گے؟ جس نے پشاور کو کھود ڈالا، عمران خان نے پختونخوا میں بجلی بنانے اور پورے پاکستان میں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن جھوٹا خان کہتا ہے 72 میگا واٹ بجلی پیدا کی اور ہم نے 11 ہزار میگا واٹ بجلی دی۔

صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عوام 25 جولائی کو شیر پر مہریں لگا کر مخالفین کی ضمانت ضبط کروا دیں گے، اس بار بھی جیت (ن) لیگ کی ہو گی۔