نیب ریفرنس: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت کا اثاثہ جات ریفرنس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر اظہار برہمی اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے 25 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

نیب نے اسحاق ڈار کو سمن تعمیل کرانے سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی، وزیرخزانہ کے پروٹوکول افسر فضل داد نے بتایا اسحاق ڈار ذاتی کام سے لندن میں ہیں، سمن ملازم نے وصول کیے، فاضل جج نے سمن تعمیل کے باوجود غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے نیب کی استدعا پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت کا کہنا تھا کہ 25 ستمبر کو عدم پیشی پراسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتے ہیں۔