نیب کو بے اختیار بنانے کا منصوبہ قومی مفادات کے منافی ہے ‘ ایم آر پی

Ameer Patti

Ameer Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی نے وفاقی اداروں کی کاروائیوں سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نے چوہدری نثار فارمولے کی پیپلز پارٹی کی جانب سے پذیرائی کو احتساب کیخلاف سیاسی مک مکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہونا تو یہ چاہئے کہ دونوں پارٹیاں کڑے احتساب کے لئے اپنے آپ کو خود ہی پیش کر دیتیں۔

تاکہ انکی صفوں میں چھپے کرپٹ افراد کو نکال کر ان سے غبن شدہ رقم نکالی جاتی لیکن دونوں بڑی پارٹیاں اپنے کرپٹ لوگوں کے تحفظ کے لئے ایف آئی اے اور نیب کو بے اختیار ادارہ بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں اور جوڈیشل کمیشن اسی منصوبے کا پہلا قدم ہے۔

امیر پٹی نے مزید کہا کہ انتخابی دھاندلی کو عوامی مینڈیٹ قرار دینے والے عوام کے ساتھ وہی سلوک کررہے ہیں مینڈیٹ پر شبخون مارنے والوں کا وطیرہ ہوتا ہے مگر پاکستان کے عوام باشعور ہوچکے ہیں اور وہ نہ صرف عوام دشمنوں کو پہچان چکے ہیںاور ملک میں جلد بڑی تبدیلی کے آثار نمودار ہورہے ہیں!۔