نبیلہ بٹ کی قومی اسمبلی مسلم لیگ کے رکن جاوید لطیف کی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت

Nabilah Butt

Nabilah Butt

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ملتان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رہنما نبیلہ بٹ نے قومی اسمبلی مسلم لیگ کے رکن جاوید لطیف کی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے رکن کو اسمبلی میں رہنے کا کوئی حق نہیں بیان میں انہوں نے کہا کہجاوید لطیف نے پہلے تو تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید سے غنڈہ گردی کی اور پھر مراد سعید کی بہنوں پر الزامات لگائے ہیں۔

اس پر انہیں شرم.آنی چاہیے تھی کیونکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جاوید لطیف کے اپنے گھر میں خواتین نہیں ہیں یہ صرف مراد سعید کی توہین نہیں ہے بلکہ ملک بھر کی خواتین کی توہین ہے اگر جاویدلطیف کے خلاف کاروائی کرکے ان کی رکنیت معطل نہیں کی جاتی ان کے خلاف خواتین احتجاج جاری رکیھں گی اور نبیلہ بٹ نے مراد سعید کو کہا کہ وہ بھی جاوید لطیف کے معطل ہونے تک احتجاج جاری رکھیں اور تحریک انصاف کی خواتین انکے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گی۔