رافیل نڈال زخمی ہو کر فرنچ اوپن سے دستبردار

Rafael Nadal

Rafael Nadal

اٹلی (جیوڈیسک) نو بار فرنچ اوپن جیتنے والے سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال کلائی زخمی ہونے کی وجہ سے فرنچ اوپن سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان انھوں نے پیرس میں جلدی سے بلائی گئی پریس کانفرنس میں تیسرے راؤنڈ کے میچ سے ایک دن قبل ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

٭ رافیل نڈال کے ہاتھوں اینڈی مرے کو ساتویں شکست ٭ نڈال کو آسٹریلین اوپن کے پہلے میچ میں ہی شکسترافیل نڈال نے جمعرات کو فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں اپنے حریف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔سپین کے 29 سالہ معروف ٹینس کھلاڑی نے جمعے کو پریس کانفرنس میں کہا کہ انھوں نے جمعرات کو انجیکشن لگوا کر میچ کھیلا تھا۔

رافیل نڈال کے مطابق ’مجھے جمعرات کو اپنی کلائی میں تکلیف محسوس ہوئی تاہم جمعے کو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں اپنی کلائی کو ہلا نہیں سکتا ہوں۔‘انھوں نے کہا ’ یہ میرے لیے ایک سخت فیصلہ تھا اور یہ میری زندگی کی سب سے سخت پریس کانفرنس تھی لیکن یہ اختتام نہیں ہے۔‘رافیل نڈال کا کہنا تھا ’میرے کیریئر کے اس اہم ترین ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ بہت مشکل تھا، ایسا ٹورنامنٹ جسے سے مجھے بہت پیار ہے۔ میں اگلے برسوں میں دوبارہ رولینڈ گیرس آؤں گا۔ میں اپنے حمایت کرنے پر اپنے تمام مداحوں کا شکر گذار ہوں۔‘