ندیم نصرت کو ایم کیو ایم کا مستقل کنوینر بنانے کا فیصلہ

Nadeem Nusrat

Nadeem Nusrat

کراچی (جیوڈیسک) ندیم نصرت کو ایم کیو ایم کا مستقل کنوینر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کی 9 رکنی سپریم کونسل بھی قائم کر دی گئی۔

ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق لندن میں منعقد ہونے والے رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ندیم نصرت کو فوری طور پر پارٹی کا مستقل کنوینر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم کی 9 رکنی سپریم کونسل قائم کر دی گئی ہے، جس میں ندیم نصرت، فاروق ستار، بیرسٹر فروغ نسیم، نسرین جلیل، کنور نوید، روف صدیقی، بابر غوری، کشور زہرہ اور افتخار حسین شامل ہوں گے۔

ایم کیو ایم کے قائد کی فوری عدم دستیابی کی صورت میں سپریم کونسل رابطہ کمیٹی اور کارکنوں کی رہنمائی کریگی جبکہ دیگر اہم تنظیمی معاملات میں بھی سپریم کونسل پارٹی کی رہنمائی کرے گی۔